Skip to content
سحر انصاری سحر انصاری

ہوس و وفا کی سیاستوں میں بھی کامیاب نہیں رہا

ہوس و وفا کی سیاستوں میں بھی کامیاب نہیں رہا کوئی چہرہ ایسا بھی چاہیئے جو پس نقاب نہیں رہا تری آرزو سے بھی کیوں نہیں غم زندگی میں کوئی کمی یہ سوال وہ ہے کہ جس کا اب کوئی اک جواب نہیں رہا تھیں سماعتیں سر ہاؤ ہو چھڑی قصہ خانوں کی گفتگو وہی جس نے بزم سجائی تھی وہی باریاب نہیں رہا کم و بیش ایک سے پیرہن کم و بیش ایک سا ہے چلن سر رہ گزر کسی وصف کا کوئی انتخاب نہیں رہا وہ کتاب دل جسے ربط تھا ترے کیف ہجر و وصال سے وہ کتاب دل تو لکھی گئی مگر انتساب نہیں رہا میں ہر ایک شب یہی بند آنکھوں سے پوچھتا ہوں سحر تلک کہ یہ نیند کس لیے اڑ گئی اگر ایک خواب نہیں رہا یہاں راستے بھی ہیں بے شجر ہے منافقت بھی یہاں ہنر مجھے اپنے آپ پہ فخر ہے کہ میں کامیاب نہیں رہا فقط ایک لمحے میں منکشف ہوئی شمع موسم آرزو سحرؔ اس کے چہرے کی سمت جب گل آفتاب نہیں رہا
سحر انصاری

سحر انصاری

View profile

نام انور مقبول انصاری اور تخلص سحر ہے۔۲۷؍دسمبر ۱۹۳۹ء کو اورنگ آباد ، دکن میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی وطن مرادآباد ہے۔۱۹۵۰ء میں اپنے والدین کے ساتھ کراچی آگئے۔۱۹۵۸ء میں گورنمنٹ کالج ناظم آباد سے بی ایس سی کرنے کے بعد جامعہ کراچی سے پہلے انگریزی اور پھر اردو میں ایم اے کیا۔ کراچی یونیورسٹی میں صدر شعبہ اردو رہے۔ بعدازاں اردو ڈکشنری بورڈ کے سربراہ بھی رہے۔ انھوں نے انگریزی کے ترجموں کے ذریعے دنیا کی بیشتر زبانوں کا مطالعہ کیا ہے۔ نظم کے علاوہ نثر میں بہت کچھ لکھا ہے۔ تنقید انھیں زیادہ پسند ہے۔ سحر انصاری کو شعر وادب کا ذوق اپنے خاندان سے ورثے میں ملا۔ شاعری میں جالب مرادآبادی کے شاگرد ہیں جو جگر مرادآبادی کے معاصر تھے۔ ان کے پاس کتابوں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ انھیں مصوری سے بھی لگاؤ ہے۔۱۹۷۶ء میں ’’نمود‘‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ شائع ہوا۔ ’’ناسخ۔حیات اور شاعری‘‘ کے عنوان سے پی ایچ ڈی کے لیے تحقیقی مقالہ لکھا۔ انھیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR