راحت اندوری راحت اندوری

اٹھی نگاہ تو اپنے ہی رو بہ رو ہم تھے

اٹھی نگاہ تو اپنے ہی رو بہ رو ہم تھے زمین آئنہ خانہ تھی چار سو ہم تھے دنوں کے بعد اچانک تمہارا دھیان آیا خدا کا شکر کہ اس وقت با وضو ہم تھے وہ آئینہ تو نہیں تھا پر آئینے سا تھا وہ ہم نہیں تھے مگر یار ہو بہ ہو ہم تھے زمیں پہ لڑتے ہوئے آسماں کے نرغے میں کبھی کبھی کوئی دشمن کبھو کبھو ہم تھے ہمارا ذکر بھی اب جرم ہو گیا ہے وہاں دنوں کی بات ہے محفل کی آبرو ہم تھے خیال تھا کہ یہ پتھراؤ روک دیں چل کر جو ہوش آیا تو دیکھا لہو لہو ہم تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR