راحت اندوری راحت اندوری

سب کو رسوا باری باری کیا کرو

سب کو رسوا باری باری کیا کرو ہر موسم میں فتوے جاری کیا کرو راتوں کا نیندوں سے رشتہ ٹوٹ چکا اپنے گھر کی پہرے داری کیا کرو قطرہ قطرہ شبنم گن کر کیا ہوگا دریاؤں کی دعوے داری کیا کرو روز قصیدے لکھو گونگے بہروں کے فرصت ہو تو یہ بے گاری کیا کرو شب بھر آنے والے دن کے خواب بنو دن بھر فکر شب بے داری کیا کرو چاند زیادہ روشن ہے تو رہنے دو جگنو بھیا جی مت بھاری کیا کرو جب جی چاہے موت بچھا دو بستی میں لیکن باتیں پیاری پیاری کیا کرو رات بدن دریا میں روز اترتی ہے اس کشتی میں خوب سواری کیا کرو روز وہی اک کوشش زندہ رہنے کی مرنے کی بھی کچھ تیاری کیا کرو خواب لپیٹے سوتے رہنا ٹھیک نہیں فرصت ہو تو شب بے داری کیا کرو کاغذ کو سب سونپ دیا یہ ٹھیک نہیں شعر کبھی خود پر بھی طاری کیا کرو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR