راحت اندوری راحت اندوری

حوصلے زندگی کے دیکھتے ہیں

حوصلے زندگی کے دیکھتے ہیں چلئے کچھ روز جی کے دیکھتے ہیں نیند پچھلی صدی کی زخمی ہے خواب اگلی صدی کے دیکھتے ہیں روز ہم اک اندھیری دھند کے پار قافلے روشنی کے دیکھتے ہیں دھوپ اتنی کراہتی کیوں ہے چھاؤں کے زخم سی کے دیکھتے ہیں ٹکٹکی باندھ لی ہے آنکھوں نے راستے واپسی کے دیکھتے ہیں پانیوں سے تو پیاس بجھتی نہیں آئیے زہر پی کے دیکھتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR