راحت اندوری راحت اندوری

اب اپنی روح کے چھالوں کا کچھ حساب کروں

اب اپنی روح کے چھالوں کا کچھ حساب کروں میں چاہتا تھا چراغوں کو آفتاب کروں مجھے بتوں سے اجازت اگر کبھی مل جائے تو شہر بھر کے خداؤں کو بے نقاب کروں اس آدمی کو بس اک دھن سوار رہتی ہے بہت حسین ہے دنیا اسے خراب کروں ہے میرے چاروں طرف بھیڑ گونگے بحروں کی کسے خطیب بناؤں کسے خطاب کروں میں کروٹوں کے نئے ذائقے لکھوں شب بھر یہ عشق ہے تو کہاں زندگی عذاب کروں یہ زندگی جو مجھے قرض دار کرتی رہی کہیں اکیلے میں مل جائے تو حساب کروں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR