راحت اندوری راحت اندوری

دوستی جب کسی سے کی جائے

دوستی جب کسی سے کی جائے دشمنوں کی بھی رائے لی جائے موت کا زہر ہے فضاؤں میں اب کہاں جا کے سانس لی جائے بس اسی سوچ میں ہوں ڈوبا ہوا یہ ندی کیسے پار کی جائے اگلے وقتوں کے زخم بھرنے لگے آج پھر کوئی بھول کی جائے لفظ دھرتی پہ سر پٹکتے ہیں گنبدوں میں صدا نہ دی جائے کہہ دو اس عہد کے بزرگوں سے زندگی کی دعا نہ دی جائے بوتلیں کھول کے تو پی برسوں آج دل کھول کر ہی پی جائے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR