Skip to content
فرحت عباس شاہ فرحت عباس شاہ

موت کا وقت گزر جائے گا

موت کا وقت گزر جائے گا یہ بھی سیلاب اتر جائے گا آ گیا ہے جو کسی سکھ کا خیال مجھ کو چھوئے گا تو مر جائے گا کیا خبر تھی مرا خاموش مکاں اپنی آواز سے ڈر جائے گا آ گیا ہے جو دکھوں کا موسم کچھ نہ کچھ تو کہیں دھر جائے گا جھوٹ بولے گا تو کیا ہے اس میں کوئی وعدا بھی تو کر جائے گا اس کے بارے میں بہت سوچتا ہوں مجھ سے بچھڑا تو کدھر جائے گا چل نکلنے سے بہت ڈرتا ہوں کون پھر لوٹ کے گھر جائے گا
فرحت عباس شاہ

فرحت عباس شاہ

View profile

فرحت عباس شاہ بروز اتوار 10 رجب 1384ھ مطابق 15 نومبر 1964ء کو جھنگ شہر پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ فرحت عباس شاہ نے ابتدائی تعلیم جھنگ میں ہی حاصل کی۔ جھنگ میں ہی ایم ایس سی نفسیات کی ڈگری حاصل کی۔ مزید اعلیٰ تعلیم کے واسطے لاہور چلے آئے۔ 1988ء تا 1990ء تک وہ جامعہ پنجاب میں فلسفہ کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ 1990ء میں جامعہ پنجاب، لاہور سے فلسفہ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ فرحت عباس شاہ کا شمار دنیا کے ممتاز اور اہم شعرا میں ہوتا ہے۔ انھوں نے اردو اور پنجابی میں بہت کلام تخلیق کیا۔ موضوعات کی وسعت اور کیفیات کے اظہار میں ایسی تخلقی قوت کسی اور شاعر میں نظر نہیں آتی۔ فرحت عباس شاہ نے نہ صرف معاشی بے انصافی پر قلم اٹھایا بلکہ دنیا کا پہلا اسلامک مائیکروفنانس ماڈل بنا کی اس کو عملی طور پر ثابت بھی کیا۔ فرحت عباس شاہ نے ٹرکل ڈاون اکنامک تھیوری کو رد کرکے ٹوئیسٹ اپ اکانومی تھوری پیش کی اور ہزاروں خاندانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا۔ فرحت عباس شاہ نے فلسفہ، نفسیات، موسیقی، ادب، صحافت اور مارشل آرٹ جیسے شعبوں میں اپنی حیثیت نہ صرف منوائی بلکہ قبول عام کی سند حاصل کی۔ انھوں نے ہمیشہ، عالمی امن، محبت اور انسانیت کے نظریات کی سربلندی کو فوقیت دی ۔ فرحت عباس شاہ کی 67 کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں مشہور ترین یہ کتب ہیں: شام کے بعد - جون 1989ء، اِس کتاب کے تقریباً 100 ایڈیشن شائع ہوئے۔ مجھے تم یاد آتے ہو۔ صحرا خرید لائے ہیں۔ محبت کی آخری ادھوری نظم۔ اداس اداس۔ دن نکلتا نہیں۔ مجھ سے ناراض نہ ہو۔ بارشوں کے موسم۔ آدھے غم اور آدھی خوشیاں۔ میرا شام سلونا شاہ پیا۔ اداسی ٹھہر جاتی ہے۔ ہم جیسے آوارہ دل۔ عشق نرالا مذہب ہے۔ جم گیا صبر میری آنکھوں میں۔ تیرے کچھ خواب۔ موت زدہ۔ محبت گمشدہ میری۔ آ لگا جنگل دردِ دیوار سے ۔ آنکھوں کے پار چاند۔ سرابی۔ محبت ذات ہوتی ہے۔ خطوں میں دفنایا ہوا جنون۔ آ کسی روز۔ کسی دکھ پہ اکٹھے روئیں۔ تم اداس مت ہونا۔ اکیسویں صدی کی پہلی نظم۔ اِک بار کہو تم میرے ہو۔ دل دے ہتھ مہار۔ عشق بنایا پیر۔ اَج دِی لوک داستان۔ الوداع پاکستان۔ خیال سو رہے ہو تو۔ روز ہوں گی ملاقاتیں۔ سوال درد کا ہے۔ یہ عجیب میری محبتیں۔ دکھ بولتے ہیں۔ ابھی خواب ہے۔ منہ پنچھی بے چین۔ کہاں ہو تم؟ ۔ محبت چپ نہیں رہتی۔ ملو ہم سے ۔ چاند پر زور نہیں۔ اداس شامیں اجاڑ راستے۔ جدائی راستہ روک کے کھڑی ہے۔ مت بولو پیا کے لہجے میں۔ اے عشق ہمیں آزاد کرو۔ آنکھیں غزل ہیں آپ کی۔ کبھی ملنے چلے آو۔ میرا انتظار قدیم ہے۔ ساتھ دینا ہے تو دے۔ یاد آوں اگر اداسی میں۔ ہم اکیلے ہیں بہت۔ میرے ویران کمرے میں۔ اور تم آو۔ وہ کہتی ہے۔ دو بول محبت کے ۔ ہجر عبادت بن جائے۔ محبت خوبصورت ہے۔ آوارہ مزاج۔ تم سمجھ نہیں سکتے۔ تاجدار حرم۔ منتخب نظمیں۔ منتخب افسانے۔ غزلیاتِ ساغر۔ عصری ادب کی متوازی تاریخ۔ تخلیقات پسند تحریک۔ نی مائے آ کسی طور چلیں۔ سرد سا ہاتھ ملانے والا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR