Skip to content
منظر بھوپالی منظر بھوپالی

ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہے

ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہے اسی میں وقت کا سارا حساب لکھا ہے کچھ اور کام تو ہم سے نہ ہو سکا لیکن تمہارے ہجر کا اک اک عذاب لکھا ہے سلوک نشتروں جیسا نہ کیجئے ہم سے ہمیشہ آپ کو ہم نے گلاب لکھا ہے ترے وجود کو محسوس عمر بھر ہوگا ترے لبوں پہ جو ہم نے جواب لکھا ہے ہوا فساد تو اس میں نہیں کسی کا قصور ہوائے شہر نے موسم خراب لکھا ہے اگر یقین نہیں تو اٹھائیے تاریخ ہمارا نام بصد آب و تاب لکھا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR