Skip to content
منظر بھوپالی منظر بھوپالی

وطن نصیب کہاں اپنی قسمتیں ہوں گی

وطن نصیب کہاں اپنی قسمتیں ہوں گی جہاں بھی جائیں گے ہم ساتھ ہجرتیں ہوں گی کبھی تو صاحب دیوار و در بنیں گے ہم کبھی تو سر پہ ہمارے نئی چھتیں ہوں گی یہ اشک تیرے مرے رائیگاں نہ جائیں گے انہیں چراغوں سے روشن محبتیں ہوں گی تری ادا میں ہے انکار بھی اجازت بھی جو ہم ملیں گے تو دوری نہ قربتیں ہوں گی عمل درست کریں اپنے رہنمائے کرام کہوں گا صاف تو سب کو شکایتیں ہوں گی ہم ان کے سامنے سچ بولنے کے مجرم ہیں ہمیں پہ وقت کی ساری عنایتیں ہوں گی ہمیں تو اپنے مسائل کا حل بھی ہے درکار تمہارے پاس تو خالی بشارتیں ہوں گی وہاں پہ قافلے بھٹکیں گے طے ہے یہ منظرؔ جہاں اصول سے خالی قیادتیں ہوں گی ابھی تو قید ہیں جذبوں کی آندھیاں دل میں ہمارا صبر جو توڑا قیامتیں ہوں گی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR