Skip to content
منظر بھوپالی منظر بھوپالی

ستم گروں کے ستم کی اڑان کچھ کم ہے

ستم گروں کے ستم کی اڑان کچھ کم ہے ابھی زمیں کے لئے آسمان کچھ کم ہے جو اس خیال کو بھولے تو مارے جاؤ گے کہ اپنی سمت قیامت کا دھیان کچھ کم ہے ہمارے شہر میں سب خیر و عافیت ہے مگر یہی کمی ہے کہ امن و امان کچھ کم ہے بنا رہا ہے فلک بھی عذاب میرے لئے تیری زمین پہ کیا امتحان کچھ کم ہے ابھی شمار کے قابل ہیں زخم دل میرے ابھی وہ دشمن جاں مہربان کچھ کم ہے ادھر تو درد کا پیالہ چھلکنے والا ہے مگر وہ کہتے ہیں یہ داستان کچھ کم ہے ہوائے وقت ذرا پیرہن کی خیر منا یہ مت سمجھ کہ پرندوں میں جان کچھ کم ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR