Skip to content
منظر بھوپالی منظر بھوپالی

ہم اپنے آپ کی پہچان لے کے آئے ہیں

ہم اپنے آپ کی پہچان لے کے آئے ہیں نئے سخن نئے امکان لے کے آئے ہیں ہوا نے وار کیا تو جواب پائے گی کہ ہم چراغ بھی طوفان لے کے آئے ہیں چراغ قرب سے کر دیجئے انہیں روشن بجھے بجھے سے کچھ ارمان لے کے آئے ہیں جواب دے نہ سکے گا ہماری باتوں کا کہ آپ آئنہ حیران لے کے آئے ہیں ان آنسوؤں کا کوئی قدردان مل جائے کہ ہم بھی میرؔ کا دیوان لے کے آئے ہیں ہمارے پاس فقط دھوپ ہے خیالوں کی جھلستے خوابوں کی دکان لے کے آئے ہیں یہ زخم دل نہیں احسان کی نشانی ہے ہم اس نگاہ کا احسان لے کے آئے ہیں جو پارسا ہو تو کیوں امتحاں سے ڈرتے ہو ہم اعتبار کا میزان لے کے آئے ہیں انہیں پہ سارے مصائب کا بوجھ رکھا ہے جو تیرے شہر میں ایمان لے کے آئے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR