Skip to content
منظر بھوپالی منظر بھوپالی

تم ہو محفل میں تو میری چشم تر دیکھے گا کون

تم ہو محفل میں تو میری چشم تر دیکھے گا کون چاند کے آگے بھلا داغ جگر دیکھے گا کون یاد کے سوکھے گلابوں سے سجا ہے دل کا باغ زخم یہ گزرے دنوں کے اب مگر دیکھے گا کون آپ ہی کی ہے عدالت آپ ہی منصف بھی ہیں یہ تو کہیے آپ کے عیب و ہنر دیکھے گا کون میں ہی اپنا محتسب بن جاؤں ورنہ دوستو گمرہ منزل ہوں یا ہوں راہ پر دیکھے گا کون بجلیاں بھر پاؤں میں آگے زمانے سے نکل بن گیا جو تو غبار رہ گزار دیکھے گا کون ایک دن مظلوم بن جائیں گے ظلموں کا جواب اپنی بربادی کا ماتم عمر بھر دیکھے گا کون منظرؔ اپنے خون سے اس شاخ کو سر سبز کر گر زباں مٹ جائے گی تیرا ہنر دیکھے گا کون

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR