Skip to content
منظر بھوپالی منظر بھوپالی

سحر نے اندھی گلی کی طرف نہیں دیکھا

سحر نے اندھی گلی کی طرف نہیں دیکھا جسے طلب تھی اسی کی طرف نہیں دیکھا قلق تھا سب کو سمندر کی بے قراری کا کسی نے مڑ کے ندی کی طرف نہیں دیکھا کچوکے دیتی رہیں غربتیں مجھے لیکن مری انا نے کسی کی طرف نہیں دیکھا سفر کے بیچ یہ کیسا بدل گیا موسم کہ پھر کسی نے کسی کی طرف نہیں دیکھا تمام عمر گزاری خیال میں جس کے تمام عمر اسی کی طرف نہیں دیکھا یزیدیت کا اندھیرا تھا سارے کوفے میں کسی نے سبط بنی کی طرف نہیں دیکھا جو آئنے سے ملا آئنے پہ جھنجھلایا کسی نے اپنی کمی کی طرف نہیں دیکھا مزاج عید بھی سمجھا تجھے بھی پہچانا بس ایک اپنے ہی جی کی طرف نہیں دیکھا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR