Skip to content
منظر بھوپالی منظر بھوپالی

اس کو پہلی بار خط لکھا تو دل دھڑکا بہت

اس کو پہلی بار خط لکھا تو دل دھڑکا بہت کیا جواب آئے گا کیسے آئے گا ڈر تھا بہت جان دے دیں گے اگر دنیا نے روکا راستہ اور کوئی حل نہ نکلا ہم نے تو سوچا بہت اب سمجھ لیتے ہیں میٹھے لفظ کی کڑواہٹیں ہو گیا ہے زندگی کا تجربہ تھوڑا بہت سوچ لو پہلے ہمارے ہاتھ میں پھر ہاتھ دو عشق والوں کے لئے ہیں آگ کے دریا بہت وہ تھی آنگن میں پڑوسی کے میں گھر کی چھت پہ تھا دوریوں نے آج بھی دونوں کو تڑپایا بہت اس سے پہلے تو کبھی احساس ہوتا ہی نہ تھا تجھ سے مل کر سوچتے ہیں رو لئے تنہا بہت آنکھ ہوتی تو نظر آ جاتے چھالے پاؤں کے سچ کو کیا دیکھے گا اپنا شہر ہے اندھا بہت

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR