بوندوں کی طرح چھت سے ٹپکتے ہوئے آجائو
برسات کا موسم ہے برستے ہوئے آجائو
خوش بو ہو تو جھونکے کی طرح پھول سے نکلو
دل ہو تو مری جان دھڑکتے ہوئے آجائو
دو گام پہ مے خانہ ہے دفتر سے نکل کر
اس بھیگتے موسم میں ٹہلتے ہوئے آجائو
جاوید صبا