Skip to content
جاوید صبا جاوید صبا

جو بچ گیا ہے اسے آمرانہ لوٹے گا

جو بچ گیا ہے اسے آمرانہ لوٹے گا اب ایک دوسرا ڈاکو خزانہ لوٹے گا دکھا کے فاقہ کشوں کو نئی امیدکے خواب لٹے پٹوں کو بصد شاطرانہ لوٹے گا ابھی تو بھوک پہ اس نے نقب لگائی ہے ابھی تو روٹی کا یہ کارخانہ لوٹے گا ہنر کھلیں گے ابھی ہاتھ کی صفائی کے نظر کے سامنے یہ محرمانہ لوٹے گا اندھیری رات میں چھینے گا ٹمٹماتے چراغ جھلستی دھوپ میں یہ شامیانہ لوٹے گگا یہ ایک دو نہیں پورا گروہ ہے صاحب حضور سارے کا سارا گھرانہ لوٹے گا متاع علم و ہنر جہل سے نہیں لٹتی جو لوٹے گا وہ اسے فاضلانہ لوٹے گا بتا رہا ہوں ابھی سے،گرہ میں باندھ کے رکھ سخن کا میلہ کوئی غائبانہ لوٹے گا ملے گی داد سب ہی کو بقدر ظرف صبا مشاعرہ تو مگر بس یگانہ لوٹے گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR