اک دن جو محرمانہ اٹھی تھی حجاب ب میں

اک دن جو محرمانہ اٹھی تھی حجاب ب میں کہیے تو وہ نگاہ بھی کھ لوں حساب میں چہرہ سا اک دکھائی دیا ہے غیاب میں اللہ ہی جانے اور ہے کیا کیا حجاب میں دن رات تیری رٹ نہ لگائوں تو کیا کروں شامل کیا گیا ہے تجھے بھی نصاب میں خوش ہوں کہ راہ شوق میں تنہا نہیں ہوں میں تجھ کو بھی جوڑ رکھا ہے میں نے حساب میں ہاتھوں سے باگ عمر کی چھٹ بھی گئی توکیا اٹکا ہوا ہے پائوں ابھی تک رکاب میں گویا مرا سوال نہ تھا لائق جواب کہنے لگے جواب نہیں ہے جواب میں پیاسا ہوں اور اس پہ غضب یہ کہ دور سے تو بھی دکھائی دیتا ہے مجھ کو سراب میں ظالم نے بھولنے کی سہولت ہی چھین لی یادوں کا زہر گھول دیا ہے شراب میں کیا اس کی تاجرانہ محبت کی داد دوں مقروض کر کے لکھا منافع حساب میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR