Skip to content
جاوید صبا جاوید صبا

ایک دھڑکا اور ہے خاطر مداراتوں کے بعد

ایک دھڑکا اور ہے خاطر مداراتوں کے بعد پھر بچھڑ جائیں گےہم اتنی ملاقاتوں کے بعد ایک آہ سرد کھینچی اور آنسو تھم گئے چل پڑی ٹھنڈی ہوا ساون کی برساتوں کے بعد دیر تک ہنس ہنس کے باتیں کیں گلے شکوے کیے پھراچانک چھا گئی اک خامشی باتوں کے بعد بے قراری کا وہی عالم ہے کچھ مت پوچھیے کیا ملاقاتوں سے پہلے کیا ملاقاتوں کے بعد آج آیا ہے مجھے اس سے بچھڑنے کا یقیں آج گہری نیند آئی ہے کئی راتوں کے بعد کھل رہی تھی زلف پیچاں اور پھر کھل ہی گئی کچھ ملاقاتوں سے پہلے کچھ ملاقاتوں کے بعد ایک دل ہے اور اس کی چاہنے والے بہت ہاتھ تھامیں اور کس کس کا ترے ہاتھوں کے بعد

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR