Skip to content
جاوید صبا جاوید صبا

رہ نہ جائے کسی رنگت کی کمی ہولی میں

رہ نہ جائے کسی رنگت کی کمی ہولی میں میری رنگت بھی ملا لیجئے رنگولی میں جب بھی کرتا ہے محبت سے شکایت کوئی شہد کا ذائقہ گھل جاتا ہے رنگولی میں تیرے ماتھے سے پھسلتی ہوئی رنگوں کی لکیر بیل بوٹے سے بناتی ہے تری جھولی میں تیرے لہجے میں ہے برسات کی رم جھم سی پکار کوکتی ہے کوئی کوئل سی تری بولی میں مور کے سبز پروں میں جو چھپے رہتے ہیں وہی زر تاب سے بوٹے ہیں تری چولی میں سچ بتا تو نے بتایا ہے نہ سب کچھ اس کو چھیڑ سی دیکھی ہے میں نے تری ہم جولی میں جیسے مہتاب ستاروں سے بھری ٹولی میں جاگ اٹھتی ہیں مرے ساتھ کتابیں میری دن نکل آتا ہے چپکے سے مری کھولی میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR