Skip to content
جاوید صبا جاوید صبا

دیر تلک جاگے جاگے سے دیر سے سوئے سوئے سے

دیر تلک جاگے جاگے سے دیر سے سوئے سوئے سے اتنے دنوں کے بعد ملے ہو وہ بھی کھوئے کھوئے سے کل تک اچھے خاصے تھے تم آج یہ کیا احوال ہوا اکھڑے اکھڑے بوجھل بوجھل جیسے روئے روئے سے ہر آہٹ پر چونک اٹھتے ہو جیسے گہری نیند میں تھے رہتے ہو کس دنیا میں تم اکثر کھوئے کھوئے کھوئے سے یادیں نیند اڑاتی ہوں گی اور تم بستر پر گر کر کتنے اچھے لگتے ہو گے پیارے سوئے سوئے سے شاید تم کو خبر ملی ہو میرے شہر کے لوگوں کی آنکھیں سوجی سوجی سی ہیں چہرے روئے روئے سے شائد گھر سے جانے والے دستک دے دیں رات گئے مائیں جاگی جاگی سی ہیں بچے سوئے سوئے سے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR