Skip to content
جاوید صبا جاوید صبا

اس کے ہاتھ کی سر گوشی نے دیواروں کے کان بھرے

اس کے ہاتھ کی سر گوشی نے دیواروں کے کان بھرے دیکھتے دیکھتے افواہوں سے لان بھرے دالان بھرے جس چہرے کی دھوم مچی ہے دل کی گہری کھائی میں اس کی آنکھیں حوصلہ افزا اس کے لب امکان بھرے اس نے اپنی خوش بو کے سب رنگ مجسم کر ڈالے لوگ یہی سمجھیں گے شایدپھولوں سے گل دان بھرے اس کے اصول ہم آغوشی میں ایک ذرا سا جھول نہیں ہاتھ سے چھین کے پھینک دے ساغر پھر اس کانقصان بھرے قریہ قریہ سیر کو نکلے موسم موسم سانس بھری خالی ہاتھ سے جھولی تھامی جھولی میں انسان بھرے ایک تری مسکان نے کیا کیاچہروں کو شادابی دی چہروں کی شادابی نے پھرکھیت بھرے کھلیان بھرے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR