Skip to content
جاوید صبا جاوید صبا

سودا ہو سر میں اور کوئی منزل بھی سر نہ ہو

سودا ہو سر میں اور کوئی منزل بھی سر نہ ہو اور اس طرح سے ہو کہ کسی کو خبر نہ ہو بازار سے گزرتے ہوئے سوچتا ہوں میں جو راہ گھر کو جاتی ہے وہ مختصر نہ ہو رستوں کی اونچ نیچ تو سمجھا کے جا مجھے ممکن ہے اگلے موڑ پہ تو ہم سفر نہ ہو مجھ کو یہ بے گھری کا نہ طعنہ دیا کریں بے گھر ہے وہ کہ جس کا کسی دل میں گھر نہ ہو چل پڑیئے راہ شوق پہ بے سمت و بے مقام زاد سفر کا کیا ہے اگر ہو اگر نہ ہو اس پر جمی ہوئی ہیں نگاہیں کہ اس کا حسن جتنا بھی آشکار ہے صرف نظر نہ ہو کیا بے گھری کا دکھ ہے کبھی ان سے پوچھیے جن کی زمین اپنی ہو اور اپنا گھر نہ ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR