Skip to content
جاوید صبا جاوید صبا

بڑھا کے پیاس مری تشنگی سے کھیلتے ہیں

بڑھا کے پیاس مری تشنگی سے کھیلتے ہیں ہمی نے کھیل سکھایا ہمی سے کھیلتے ہیں یہی اصول محبت ہے ہارنے والو شکست کھاتے ہیں جس سے اسی سے کھیلتے ہیں جو انہماک سے کھیلے وہ ہار جاتا ہے دلوں کا کھیل ذرا بے دلی سے کھیلتے ہیں یقینی جیت پہ بھی ہائے وہو نہیں کرتے جو ہوشیار ہیں وہ خامشی سے کھیلتے ہیں شکست و فتح مقدر کا کھیل ہے ورنہ جو ہار جاتے ہیں کیا بے دلی سے کھیلتے ہیں بس ایک ہلکی سی مسکان اور کھیل تمام حضور آپ بھی کیا سادگی سے کھیلتے ہیں دعا سلام ہی کافی ہے گل رخوں سے صبا یہ کھیل وہ ہے جسے بے رخی سے کھیلتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR