Skip to content
جاوید صبا جاوید صبا

اس کے آنے کی خبر کو عام کر کے رکھ دیا

اس کے آنے کی خبر کو عام کر کے رکھ دیا صبح سے ہی اہتمام شام کر کے رکھ دیا سوندھی مٹی کے کٹورے میں رکھے تازہ گلاب اور پیالہ ہم سبو کے نام کر کے رکھ دیا کچھ نہیں اس سے زیادہ کر سکے دنیا میں ہم دل سپرد گردش ایام کر کے رکھ دیا کیا ڈھنڈورا پیٹتے یہ کر دیا وہ کردیا بس میاں جو بن پڑا وہ کام کر کے رکھ دیا دادد تو دینے پڑے گی اس نگاہ خاص کی اک نظرمیں جس نے ہم کو عام کر کے رکھ دیا نقد جاں سے ہم نے رسوائی خریدی عشق میں اور تم نے مفت میں بدنام کر کے رکھ دیا اڑ رہا ہے برق رفتاری سے نسیاں کا غبار شہرتوں کی دوڑ نے گم نام کر کے رکھ دیا وہ جو بکنے کے لیے لایا گیا بازار میں اس نے تو بازار ہی نیلام کر کے رکھ دیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR