Skip to content
پیرزادہ قاسم پیرزادہ قاسم

اس کی خواہش ہے یہی حرف وضاحت کے بغیر

اس کی خواہش ہے یہی حرف وضاحت کے بغیر اب کوئی خواب بھی دیکھے نہ اجازت کے بغیر ہم کو ڈھونڈو تو ہمیں کھونے کی خاطر ڈھونڈو خواب تعبیر نہیں ہوتے ہیں حسرت کے بغیر دل کو اک کار مسلسل نے رکھا ہے آباد ایک لمحہ بھی نہیں گزرا محبت کے بغیر یوں بھی دشوار ہے آسودۂ صحرا ہونا اور جب خاک بھی ہو جانا ہو وحشت کے بغیر وقت سفاک ہے اتنا کبھی سوچا بھی نہ تھا ہم اسے یاد نہ کر پائیں گے زحمت کے بغیر ہم ترے قریۂ جاں تاب میں اتنا ٹھہرے یعنی اک لمحہ گزار آئے ہیں عجلت کے بغیر اب تو ہم خود سے بھی کم کم ہی ملا کرتے ہیں کسی خواہش سے الگ اور ضرورت کے بغیر
پیرزادہ قاسم

پیرزادہ قاسم

View profile

پیرزادہ قاسم رضا صدیقی 8 فروری 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ کراچی آگئے پیر زادہ قاسم نے ڈی جے سائنس کالج سے انٹر اور جامعہ کراچی سے بی ایس سی (آنر) کے بعد ایم ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد نیو کیسل یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد درس و تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ 1960ء میں جامعہ کراچی میں بحیثیت لیکچرار مقرر ہوئے۔ دوران ملازمت وہ جامعہ کراچی کے پرووائس چانسلر اور رجسٹرار، رکن سنڈیکیٹ، مشیر امور طلبہ اور دیگر اہم کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ پیرزادہ قاسم 2012ء تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے بھی وائس چانسلر بنے رہے پیرزادہ قاسم 1960ء سے شعر کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے تمام صنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے، مگر غزل ان کا خاص میدان ہے۔ 1996ء میں دبئی میں جشن پیرزادہ قاسم بڑی شان وشوکت سے منایا گیا۔ ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں : ’تند ہوا کے جشن میں ‘‘، ’’شعلے پہ زبان‘‘۔ آپ اردو زبان کے ممتاز شعرا کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور تمام دنیا میں بحیثیت شاعر اپنی الگ شناخت کے حامل ہیں۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR