Skip to content
پیرزادہ قاسم پیرزادہ قاسم

لڑکھڑاتے ہوئے بھی اور سنبھلتے ہوئے بھی

لڑکھڑاتے ہوئے بھی اور سنبھلتے ہوئے بھی اس کے در پر ہی گئے خواب میں چلتے ہوئے بھی عشق آثار تھی ہر راہ گزر اس کی تھی ہم بھٹک سکتے نہ تھے راہ بدلتے ہوئے بھی عشق ہے عشق بہ ہر حال نمو پائے گا یعنی جلتے ہوئے بھی اور پگھلتے ہوئے بھی زندگی تیرے فقط ایک تبسم کے لیے ہم کہ ہنستے ہی رہے درد میں ڈھلتے ہوئے بھی ایک مدت سے ہیں ہم عشق میں آوارہ بکار یعنی اک عمر ہوئی پھولتے پھلتے ہوئے بھی سلسلہ تجھ سے ہی تھا تیرے طلب گاروں کا برف ہوتے ہوئے بھی آگ میں جلتے ہوئے بھی بن ترے ایسا اندھیرا تھا مرے اندر یار ڈر لگا عشق کے سورج کو نکلتے ہوئے بھی
پیرزادہ قاسم

پیرزادہ قاسم

View profile

پیرزادہ قاسم رضا صدیقی 8 فروری 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ کراچی آگئے پیر زادہ قاسم نے ڈی جے سائنس کالج سے انٹر اور جامعہ کراچی سے بی ایس سی (آنر) کے بعد ایم ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد نیو کیسل یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد درس و تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ 1960ء میں جامعہ کراچی میں بحیثیت لیکچرار مقرر ہوئے۔ دوران ملازمت وہ جامعہ کراچی کے پرووائس چانسلر اور رجسٹرار، رکن سنڈیکیٹ، مشیر امور طلبہ اور دیگر اہم کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ پیرزادہ قاسم 2012ء تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے بھی وائس چانسلر بنے رہے پیرزادہ قاسم 1960ء سے شعر کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے تمام صنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے، مگر غزل ان کا خاص میدان ہے۔ 1996ء میں دبئی میں جشن پیرزادہ قاسم بڑی شان وشوکت سے منایا گیا۔ ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں : ’تند ہوا کے جشن میں ‘‘، ’’شعلے پہ زبان‘‘۔ آپ اردو زبان کے ممتاز شعرا کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور تمام دنیا میں بحیثیت شاعر اپنی الگ شناخت کے حامل ہیں۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR