Skip to content
پیرزادہ قاسم پیرزادہ قاسم

اداکاری میں بھی سو کرب کے پہلو نکل آئے

اداکاری میں بھی سو کرب کے پہلو نکل آئے کہ فنکارانہ روتے تھے مگر آنسو نکل آئے ہمیں اپنی ہی جانب اب سفر آغاز کرنا ہے سو مثل نکہت گل ہو کے بے قابو نکل آئے یہی بے نام پیکر حسن بن جائیں گے فردا کا سخن مہکے اگر کچھ عشق کی خوشبو نکل آئے اسی امید پر ہم قتل ہوتے آئے ہیں اب تک کہ کب قاتل کے پردے میں کوئی دل جو نکل آئے سمجھتے تھے کہ مہجوری کی ظلمت ہی مقدر ہے مگر پھر اس کی یادوں کے بہت جگنو نکل آئے دلوں کو جیت لینا اس قدر آسان ہی کب تھا مگر اب شعبدے ہیں اور بہت جادو نکل آئے سفر کی انتہا تک ایک تازہ آس باقی ہے کہ میں یہ موڑ کاٹوں اس طرف سے تو نکل آئے
پیرزادہ قاسم

پیرزادہ قاسم

View profile

پیرزادہ قاسم رضا صدیقی 8 فروری 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ کراچی آگئے پیر زادہ قاسم نے ڈی جے سائنس کالج سے انٹر اور جامعہ کراچی سے بی ایس سی (آنر) کے بعد ایم ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد نیو کیسل یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد درس و تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ 1960ء میں جامعہ کراچی میں بحیثیت لیکچرار مقرر ہوئے۔ دوران ملازمت وہ جامعہ کراچی کے پرووائس چانسلر اور رجسٹرار، رکن سنڈیکیٹ، مشیر امور طلبہ اور دیگر اہم کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ پیرزادہ قاسم 2012ء تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے بھی وائس چانسلر بنے رہے پیرزادہ قاسم 1960ء سے شعر کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے تمام صنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے، مگر غزل ان کا خاص میدان ہے۔ 1996ء میں دبئی میں جشن پیرزادہ قاسم بڑی شان وشوکت سے منایا گیا۔ ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں : ’تند ہوا کے جشن میں ‘‘، ’’شعلے پہ زبان‘‘۔ آپ اردو زبان کے ممتاز شعرا کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور تمام دنیا میں بحیثیت شاعر اپنی الگ شناخت کے حامل ہیں۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR