Skip to content
پیرزادہ قاسم پیرزادہ قاسم

ہماری طرح کوئی دوسرا ہوا بھی نہیں

ہماری طرح کوئی دوسرا ہوا بھی نہیں وہ درد دل میں رکھا ہے جو لا دوا بھی نہیں ہمارا درد عجب مرحلے میں ہے کہ جہاں وہ بے سخن بھی نہیں اور لب کشا بھی نہیں اسی کو دیکھتی رہتی ہے چشم شوق مدام جو غم ابھی سر شاخ الم کھلا بھی نہیں عجیب طرح سے روشن ہوئی ہے خلوت غم کہ روشنی ہے بہت اور دیا جلا بھی نہیں یہ دشت شوق بہت عافیت گزیدہ ہے کہ اب یہاں پہ تو امکان نقش پا بھی نہیں گزر ہے کیسی فضاؤں سے آج طائر عشق کہ زیر بازوئے پرواز اب خلا بھی نہیں میں ایسے شخص کو زندوں میں کیا شمار کروں جو سوچتا بھی نہیں خواب دیکھتا بھی نہیں یہ عشق خاک ہی ہونے کا نام تھا سو ہمیں صلہ ملا بھی بہت اور صلہ ملا بھی نہیں یہ عصر نو کی چتاؤں میں آگ کیسی ہے کہ روح راکھ ہوئی اور بدن جلا بھی نہیں تمام عمر عجب وضع داریوں میں کٹی اسے عزیز رکھا جو ہمارا تھا بھی نہیں
پیرزادہ قاسم

پیرزادہ قاسم

View profile

پیرزادہ قاسم رضا صدیقی 8 فروری 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ کراچی آگئے پیر زادہ قاسم نے ڈی جے سائنس کالج سے انٹر اور جامعہ کراچی سے بی ایس سی (آنر) کے بعد ایم ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد نیو کیسل یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد درس و تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ 1960ء میں جامعہ کراچی میں بحیثیت لیکچرار مقرر ہوئے۔ دوران ملازمت وہ جامعہ کراچی کے پرووائس چانسلر اور رجسٹرار، رکن سنڈیکیٹ، مشیر امور طلبہ اور دیگر اہم کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ پیرزادہ قاسم 2012ء تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے بھی وائس چانسلر بنے رہے پیرزادہ قاسم 1960ء سے شعر کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے تمام صنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے، مگر غزل ان کا خاص میدان ہے۔ 1996ء میں دبئی میں جشن پیرزادہ قاسم بڑی شان وشوکت سے منایا گیا۔ ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں : ’تند ہوا کے جشن میں ‘‘، ’’شعلے پہ زبان‘‘۔ آپ اردو زبان کے ممتاز شعرا کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور تمام دنیا میں بحیثیت شاعر اپنی الگ شناخت کے حامل ہیں۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR