Skip to content
پیرزادہ قاسم پیرزادہ قاسم

میں کب سے اپنی تلاش میں ہوں ملا نہیں ہوں

میں کب سے اپنی تلاش میں ہوں ملا نہیں ہوں سوال یہ ہے کہ میں کہیں ہوں بھی یا نہیں ہوں یہ میرے ہونے سے اور نہ ہونے سے منکشف ہے کہ رزم ہستی میں کیا ہوں میں اور کیا نہیں ہوں میں شب نژادوں میں صبح فردا کی آرزو ہوں میں اپنے امکاں میں روشنی ہوں صبا نہیں ہوں گلاب کی طرح عشق میرا مہک رہا ہے مگر ابھی اس کی کشت دل میں کھلا نہیں ہوں نہ جانے کتنے خداؤں کے درمیاں ہوں لیکن ابھی میں اپنے ہی حال میں ہوں خدا نہیں ہوں کبھی تو اقبال مند ہوگی مری محبت نہیں ہے امکاں کوئی مگر مانتا نہیں ہوں ہواؤں کی دسترس میں کب ہوں جو بجھ رہوں گا میں استعارہ ہوں روشنی کا دیا نہیں ہوں میں اپنی ہی آرزو کی چشم ملال میں ہوں کھلا ہے در خواب کا مگر دیکھتا نہیں ہوں ادھر تسلسل سے شب کی یلغار ہے ادھر میں بجھا نہیں ہوں بجھا نہیں ہوں بجھا نہیں ہوں بہت ضروری ہے عہد نو کو جواب دینا سو تیکھے لہجے میں بولتا ہوں خفا نہیں ہوں
پیرزادہ قاسم

پیرزادہ قاسم

View profile

پیرزادہ قاسم رضا صدیقی 8 فروری 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ کراچی آگئے پیر زادہ قاسم نے ڈی جے سائنس کالج سے انٹر اور جامعہ کراچی سے بی ایس سی (آنر) کے بعد ایم ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد نیو کیسل یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد درس و تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ 1960ء میں جامعہ کراچی میں بحیثیت لیکچرار مقرر ہوئے۔ دوران ملازمت وہ جامعہ کراچی کے پرووائس چانسلر اور رجسٹرار، رکن سنڈیکیٹ، مشیر امور طلبہ اور دیگر اہم کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ پیرزادہ قاسم 2012ء تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر بھی رہے۔ ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے بھی وائس چانسلر بنے رہے پیرزادہ قاسم 1960ء سے شعر کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے تمام صنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے، مگر غزل ان کا خاص میدان ہے۔ 1996ء میں دبئی میں جشن پیرزادہ قاسم بڑی شان وشوکت سے منایا گیا۔ ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں : ’تند ہوا کے جشن میں ‘‘، ’’شعلے پہ زبان‘‘۔ آپ اردو زبان کے ممتاز شعرا کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور تمام دنیا میں بحیثیت شاعر اپنی الگ شناخت کے حامل ہیں۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR