Skip to content
وصی شاہ وصی شاہ

دکھ درد کے ماروں سے مرا ذکر نہ کرنا

دکھ درد کے ماروں سے مرا ذکر نہ کرنا گھر جاؤ تو یاروں سے مرا ذکر نہ کرنا وہ ضبط نہ کر پائیں گی آنکھوں کے سمندر تم راہ گزاروں سے مرا ذکر نہ کرنا پھولوں کے نشیمن میں رہا ہوں میں سدا سے دیکھو کبھی خاروں سے مرا ذکر نہ کرنا شاید یہ اندھیرے ہی مجھے راہ دکھائیں اب چاند ستاروں سے مرا ذکر نہ کرنا وہ میری کہانی کو غلط رنگ نہ دے دیں افسانہ نگاروں سے مرا ذکر نہ کرنا شاید وہ مرے حال پہ بے ساختہ رو دیں اس بار بہاروں سے مرا ذکر نہ کرنا لے جائیں گے گہرائی میں تم کو بھی بہا کر دریا کے کناروں سے مرا ذکر نہ کرنا وہ شخص ملے تو اسے ہر بات بتانا تم صرف اشاروں سے مرا ذکر نہ کرنا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR