Skip to content
وصی شاہ وصی شاہ

کیا کہیں تجھ سے کہ کس کس کے کرم ہیں ہم ہیں

کیا کہیں تجھ سے کہ کس کس کے کرم ہیں ہم ہیں کچھ ترے کچھ تری دنیا کے ستم ہیں ہم ہیں تو نے پوچھا ہے تو احوال بتا دیتے ہیں بس تری یاد ہے اور آخری دم ہیں ہم ہیں ہائے کیا جان کے دروازہ نہ کھولا اس نے ہم پکارا ہی کیے یار یہ ہم ہیں ہم ہیں کیسے کیسے وہ کیا کرتا ہے وعدے ہم سے صبح سے شام تلک اس کے بھرم ہیں ہم ہیں ساقیا ہم سے بھی دیرینہ مراسم ہیں ترے یہ جو محروم قدح غرق الم ہیں ہم ہیں تو ہی شیرازۂ جاں ہے تو ہی شیرازۂ دل جب تلک ہم پہ ترے جور و ستم ہیں ہم ہیں جن کو مجنوں بھی کیا کرتا ہے جھک کر آداب گرچہ اس طرح کے عاشق بڑے کم ہیں ہم ہیں یہ ہمارا ہے کسی اور کا لاشہ تو نہیں کس لیے آنکھ کے گوشے ترے نم ہیں ہم ہیں ساقیا حفظ مراتب کا ذرا دھیان رہے ایسا لگتا ہے کہ معیار سے کم ہیں ہم ہیں غیر کے دم سے ہے رونق بھی چراغاں بھی وصیؔ تیری محفل میں اگر سبز قدم ہیں ہم ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR