Skip to content
وصی شاہ وصی شاہ

بھول سکتا ہے انہیں کوئی بھی ایسے کیسے

بھول سکتا ہے انہیں کوئی بھی ایسے کیسے رفتگاں دل میں بسا کرتے ہیں کیسے کیسے جان لے کر بھی اگر خوش نہیں ہونے والا کوئی بتلائے وہ پھر مانے گا ویسے کیسے ہنستے ہنستے وہ جدائی کو بھی سہہ جائے گا زندہ رہ پائیں گے لیکن مرے جیسے کیسے وہ تو انمول ہے نایاب ہے اکلوتا ہے اس کی تشبیہ کریں ہم کسی شے سے کیسے یہ مرے یار کی آنکھوں میں رہا کرتی تھی پوچھئے کچھ نہ ہوئی دوستی مے سے کیسے زندگی یہ تری رفتار عجب طرز کی ہے چلنا چاہیں تو چلیں ہم تری لے سے کیسے زندگی سے تجھے بے دخل تو کر دیں جاناں پر تو نکلے بھی تو نکلے رگ و پے سے کیسے کس طرح کوئی بھلا دے تجھے دیکھو تو وصیؔ مشورے ہم کو ملا کرتے ہیں کیسے کیسے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR