Skip to content
وصی شاہ وصی شاہ

آج ہمیں یہ بات سمجھ میں آئی ہے

آج ہمیں یہ بات سمجھ میں آئی ہے تم موسم ہو اور موسم ہرجائی ہے تو نے کیسے موڑ پہ چھوڑ دیا مجھ کو دل کی بات چھپاؤں تو رسوائی ہے تیرے بعد بچا ہے کیا جیون میں مرے میں ہوں بھیگی شام ہے اور تنہائی ہے آج مری آنکھوں میں ساون اترے گا آج بہت دن بعد تری یاد آئی ہے آج کی رات بہت بھاری ہے دونوں پر آج مجھے وہ خط لوٹانے آئی ہے جانے میں کیا سوچ کے چپ ہوں گم صم ہوں جانے کیا وہ سوچ کے واپس آئی ہے یہ مہمان نوازی ہے یا اور ہے کچھ میرے لیے وہ چائے بنا کے لائی ہے آج ہمیں یہ بات سمجھ میں آئی ہے تم موسم ہو اور موسم ہرجائی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR