Skip to content
وصی شاہ وصی شاہ

گنگناتے ہوئے آنچل کی ہوا دے مجھ کو

گنگناتے ہوئے آنچل کی ہوا دے مجھ کو انگلیاں پھیر کے بالوں میں سلا دے مجھ کو جس طرح فالتو گلدان پڑے رہتے ہیں اپنے گھر کے کسی کونے سے لگا دے مجھ کو یاد کر کے مجھے تکلیف ہی ہوتی ہوگی ایک قصہ ہوں پرانا سا بھلا دے مجھ کو ڈوبتے ڈوبتے آواز تری سن جاؤں آخری بار تو ساحل سے صدا دے مجھ کو میں ترے ہجر میں چپ چاپ نہ مر جاؤں کہیں میں ہوں سکتے میں کبھی آ کے رلا دے مجھ کو دیکھ میں ہو گیا بدنام کتابوں کی طرح میری تشہیر نہ کر اب تو جلا دے مجھ کو روٹھنا تیرا مری جان لیے جاتا ہے ایسے ناراض نہ ہو ہنس کے دکھا دے مجھ کو اور کچھ بھی نہیں مانگا مرے مالک تجھ سے اس کی گلیوں میں پڑی خاک بنا دے مجھ کو لوگ کہتے ہیں کہ یہ عشق نگل جاتا ہے میں بھی اس عشق میں آیا ہوں دعا دے مجھ کو یہی اوقات ہے میری ترے جیون میں کہ میں کوئی کمزور سا لمحہ ہوں بھلا دے مجھ کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR