Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

چاہ میں اس کی دل نے ہمارے نام کو چھوڑا نام کیا

چاہ میں اس کی دل نے ہمارے نام کو چھوڑا نام کیا شغل میں اس کے شوق بڑھا کر کام کو چھوڑا کام کیا زلف دوپٹہ دھانی میں کر کے پنہاں مرا دل باندھ لیا صید نہ کھاوے کیوں کر جل جب سبزے میں پنہاں دام کیا رم پر اپنے آہوئے دل کو غرہ نہایت تھا لیکن چنچل آہوئے چشم نے اس کو ایک نگہ میں رام کیا سمجھے تھے یوں ہم دل کو لگا کر پاویں گے یاں آرام بہت حیف اسی فہمید نے ہم کو کیا کیا بے آرام کیا ہم نے کہا جب ناز بتاں کے تم تو بہت کام آئے نظیرؔ سن کے کہا کیا آئے جی ہاں کچھ بت کے موافق کام کیا
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR