Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

بنا ہے اپنے عالم میں وہ کچھ عالم جوانی کا

بنا ہے اپنے عالم میں وہ کچھ عالم جوانی کا کہ عمر خضر سے بہتر ہے ایک اک دم جوانی کا نہیں بوڑھوں کی داڑھی پر میاں یہ رنگ وسمے کا کیا ہے ان کے ایک ایک بال نے ماتم جوانی کا یہ بوڑھے گو کہ اپنے منہ سے شیخی میں نہیں کہتے بھرا ہے آہ پر ان سب کے دل میں غم جوانی کا یہ پیران جہاں اس واسطے روتے ہیں اب ہر دم کہ کیا کیا ان کا ہنگامہ ہوا برہم جوانی کا کسی کی پیٹھ کبڑی کو بھلا خاطر میں کیا لاوے اکڑ میں نوجوانی کے جو مارے دم جوانی کا شراب و گل بدن ساقی مزے عیش و طرب ہر دم بہار زندگی کہئے تو ہے موسم جوانی کا نظیرؔ اب ہم اڑاتے ہیں مزے کیا کیا اہا ہا ہا بنایا ہے عجب اللہ نے عالم جوانی کا
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR