Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

بھرے ہیں اس پری میں اب تو یارو سر بسر موتی

بھرے ہیں اس پری میں اب تو یارو سر بسر موتی گلے میں کان میں نتھ میں جدھر دیکھو ادھر موتی کوئی بندوں سے مل کر کان کے نرموں میں ہلتا ہے یہ کچھ لذت ہے جب اپنا چھداتے ہیں جگر موتی وہ ہنستے ہیں تو کھلتا ہے جواہر خانۂ قدرت ادھر لعل اور ادھر نیلم ادھر مرجاں ادھر موتی فلک پر دیکھ کر تارے بھی اپنا ہوش کھوتے ہیں پہن کر جس گھڑی بیٹھے ہے وہ رشک قمر موتی جو کہتا ہو ارے ظالم ٹک اپنا نام تو بتلا تو ہنس کر مجھ سے یہ کہتی ہے وہ جادو نظر موتی وہ دریا موتیوں کا ہم سے روٹھا ہو تو پھر یارو بھلا کیونکر نہ برسا دے ہماری چشم تر موتی نظیرؔ اس ریختے کو سن وہ ہنس کر یوں لگی کہنے اگر ہوتے تو میں دیتی تجھے اک تھال بھر موتی
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR