Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

یہ جو اٹھتی کونپل ہے جب اپنا برگ نکالے گی

یہ جو اٹھتی کونپل ہے جب اپنا برگ نکالے گی ڈالی ڈالی چاٹے گی اور پتا پتا کھا لے گی ہونہار بروا کے پتے چکنے چکنے ہوتے ہیں بہت نہیں کچھ تھوڑے ہی دن میں بیل پھنگ کو آلے گی ابھی تو کیا ہے چھٹپن ہے نادانی ہے بے ہوشی ہے قہر تو اس دن ہووے گا جب اپنا ہوش سنبھالے گی ناز ادا اور غمزوں کے کچھ اور ہی کترے گی گل پھول سین لگاوٹ چتون کا بھی اور ہی عطر نکالے گی کاجل مہندی پان مسی اور کنگھی چوٹی میں ہر آن کیا کیا رنگ بناویگی اور کیا کیا نقشے ڈھالے گی جب یہ تن گدراوے گا اور بازو بانہیں ہوں گے گول اس دم دیکھا چاہئے کیا کیا پیٹ کے پاؤں نکالے گی کس کس کا دل دھڑکے گا اور کون ملے گا ہاتھوں کو پکیں سے جب انگیا میں یہ کچے سیب اچھالے گی پان چبا اور آئینے میں دیکھ کے اپنے ہونٹوں کو کیا کیا ہنس ہنس دیوے گی اور کیا کیا دیکھے بھالے گی خانہ جنگیاں ہوویں گی اور لوگ مریں گے کٹ کٹ کر شہر کے کوچے گلیوں میں اک شور قیامت ڈالے گی جب یہ میوہ حسن کا رس رس پک کر ہووے گا تیار نائکہ اس کی قیمت کا جب دیکھا چاہئے کیا لے گی سونا روپا سیم و جواہر صبر و دل و دیں ہوش و قرار آنکھ اٹھا کر دیکھتے ہی ایک آن میں سب رکھوا لے گی اپنے وقت جوانی میں یہ شوخ خدا ہی جانے نظیرؔ کس کس کا زر لوٹے گی اور کس کس کا گھر گھالے گی
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR