Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

کیا نام خدا اپنی بھی رسوائی ہے کم بخت

کیا نام خدا اپنی بھی رسوائی ہے کم بخت رسوائی مجنوں بھی تماشائی ہے کم بخت لڑنے کو لڑے اس سے پر اب کرتے ہیں افسوس افسوس عجب اپنی بھی دانائی ہے کم بخت اک بات بھی مل کر نہ کریں اس سے ہم اے چرخ کیا تجھ کو یہی بات پسند آئی ہے کم بخت ہمدم تو یہی کہتے ہیں چل بزم میں اس کی کیا کہئے اسے اپنی جو خود رائی ہے کم بخت وہ تو نہیں واقف پہ ہمیں دل میں خجل ہیں کس منہ سے کہیں ہم نے قسم کھائی ہے کم بخت یارو ہمیں تکلیف نہ دو سیر چمن کی آنے دو بلا سے جو بہار آئی ہے کم بخت رہنے دو ہمیں کنج قفس میں کہ ہمارے قسمت میں یہی گوشۂ تنہائی ہے کم بخت اس جام نگوں سے مے راحت نہ طلب کر یاں بادہ نہیں بادیہ پیمائی ہے کم بخت توڑے ہیں بہت شیشۂ دل جس نے نظیرؔ آہ پھر چرخ وہی گنبد بینائی ہے کم بخت
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR