Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

تن پر اس کے سیم فدا اور منہ پر مہ دیوانہ ہے

تن پر اس کے سیم فدا اور منہ پر مہ دیوانہ ہے سر سے لے کر پاؤں تلک اک موتی کا سا دانہ ہے ناز نیا انداز نرالا چتون آفت چال غضب سینہ ابھرا صاف ستم اور چھب کا قہر یگانہ ہے بانکی سج دھج آن انوٹھی بھولی صورت شوخ مزاج نظروں میں کھل کھیل لگاوٹ آنکھوں میں شرمانا ہے تن بھی کچھ گدرایا ہے اور قد بھی بڑھتا آتا ہے کچھ کچھ حسن تو آیا ہے اور کچھ کچھ اور بھی آنا ہے جب ایسا حسن قیامت ہو بیتاب نہ ہو دل کیونکہ نظیرؔ جان پر اپنی کھلیں گے اک روز یہ ہم نے جانا ہے سر سے لے کر پاؤں تلک اک موتی کا سا دانہ ہے ناز نیا انداز نرالا چتون آفت چال غضب سینہ ابھرا صاف ستم اور چھب کا قہر یگانہ ہے بانکی سج دھج آن انوٹھی بھولی صورت شوخ مزاج نظروں میں کھل کھیل لگاوٹ آنکھوں میں شرمانا ہے تن بھی کچھ گدرایا ہے اور قد بھی بڑھتا آتا ہے کچھ کچھ حسن تو آیا ہے اور کچھ کچھ اور بھی آنا ہے جب ایسا حسن قیامت ہو بیتاب نہ ہو دل کیونکہ نظیرؔ جان پر اپنی کھلیں گے اک روز یہ ہم نے جانا ہے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR