Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

کل اس کے چہرے کو ہم نے جو آفتاب لکھا

کل اس کے چہرے کو ہم نے جو آفتاب لکھا تو اس نے پڑھ کے وہ نامہ بہت عتاب لکھا جبیں کو مہ جو لکھا تو کہا ہو چیں بہ جبیں یہ کیسی اس کی سمجھ تھی جو ماہتاب لکھا چمکتے دانتوں کو گوہر لکھا تو ہنس کے کہا ستارے اڑ گئے تھے جو در خوش آب لکھا لکھا جو مشک خطا زلف کو تو بل کھا کر کہا خطا کی جو یہ حرف نا صواب لکھا گلاب عرق کو لکھا تو یہ بولا ناک چڑھا اسے نہ عطر میسر تھا جو گلاب لکھا جگر کباب لکھا اپنا تو کہا جل کر بھلا جی کیا میں شرابی تھا جو کباب لکھا حساب شوق کا دفتر لکھا تو جھنجھلا کر کہا میں کیا متصدی تھا جو حساب لکھا جو بے حساب لکھا اشتیاق دل تو کہا وہ کس حساب میں ہے یہ بھی بے حساب لکھا ہوئے جو رد و بدل ایسے کتنے بار نظیر تو اس نے خط کا ہمارے نہ پھر جواب لکھا
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR