Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

ہنسے روئے پھرے رسوا ہوئے جاگے بندھے چھوٹے

ہنسے روئے پھرے رسوا ہوئے جاگے بندھے چھوٹے غرض ہم نے بھی کیا کیا کچھ محبت کے مزے لوٹے کلیجے میں پھپھولے دل میں داغ اور گل ہیں ہاتھوں پر کھلے ہیں دیکھیے ہم میں بھی یہ الفت کے گل بوٹے تفاوت کچھ نہیں گلچیں میں اور بے درد خوباں میں جو اس کے ہاتھ گل ٹوٹے تو ان کے ہاتھ دل ٹوٹے ہزاروں گالیاں دیں پھر ذرا ہنس کر ادھر دیکھا بھلا اتنی تسلی سے پھپھولے دل کے کب پھوٹے کچلتے ہو مجھے تم میں یہ مانگوں ہوں دعا دل میں کوئی دلبر مرے آگے تمہیں بھی خوب سا کوٹے زباں کی کر کے مقراض اور بنا دشنام کا کاغذ ہمارے حق میں کیا کیا آپ نے کترے ہیں گل بوٹے یہ کہتے ہیں کہ عاشق چھوٹ جاتا ہے اذیت سے جب اس کی عمر کو لشکر اجل کا آن کر لوٹے ہماری روح تو پھرتی ہے معشوقوں کی گلیوں میں نظیرؔ اب ہم تو مر کر بھی نہ اس جنجال سے چھوٹے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR