Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

دیکھ عقد ثریا ہمیں انگور کی سوجھی

دیکھ عقد ثریا ہمیں انگور کی سوجھی کیوں بادہ کشاں ہم کو بھی کیا دور کی سوجھی غش کھا کے گرا پہلے ہی شعلے کی جھلک سے موسیٰ کو بھلا کہئے تو کیا طور کی سوجھی ہم نے تو اسے دیکھ یہ جانا کہ پری ہے پریوں نے جو دیکھا تو انہیں حور کی سوجھی دیکھا جو نہانے میں وہ گورا بدن اس کا بلور کی چوکی پہ جھلک نور کی سوجھی سر پاؤں سے جب پھنس گئے اس زلف سیہ میں جب ہم کو سیاہی شب دیجور کی سوجھی جنت کے لئے شیخ جو کرتا ہے عبادت کی غور جو خاطر میں تو مزدور کی سوجھی مصنوع میں صانع نظر آوے تو نظیرؔ آہ نزدیک کی پھر کیا ہے جہاں دور کی سوجھی
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR