Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

اولاً اس بے نشاں اور با نشاں کو عشق ہے

اولاً اس بے نشاں اور با نشاں کو عشق ہے بعد ازاں سر حلقۂ پیغمبراں کو عشق ہے لا فتیٰ الا علی ہے شان میں جس کی نزول دوستاں اس شاہ مرداں سے جواں کو عشق ہے پھر جو ہے باغ نبوت اور امامت کی بہار غنچۂ گل سبزۂ عنبر فشاں کو عشق ہے عرش و کرسی حور و غلماں اور ملائک خاص و عام عالم بالا کے سب باشندگاں کو عشق ہے ہیں جو یہ چودہ طبق متحرک و ساکن سدا بے سخن ان سب زمین و آسماں کو عشق ہے مختلف ہیں اور ملے رہتے ہیں باہم روز و شب خاک باد و آتش و آب رواں کو عشق ہے ہے جہاں میں جن سے روشن عدل کے گھر کا چراغ دم بدم ان بادشاہان جہاں کو عشق ہے اور خراساں اصفہان ایران اور توران کو پھر ہمارے گلشن ہندوستاں کو عشق ہے ہیں جہاں تک سلسلے فقرا کے از کہہ تا بہ مہ عارفاں اور کاملاں اور عاشقاں کو عشق ہے کوہ تھراتے ہیں لرزیں ہیں زمین و آسمان عاشق مولا کی فریاد و فغاں کو عشق ہے ہر طرف گل زار ہے سبزان اور آب رواں اپنی نظروں میں بہار گل فشاں کو عشق ہے وہ جو ہیں اس گلشن ہستی میں اب محو فنا ان کے آگے موسم باد خزاں کو عشق ہے گرد کے مانند پھرتی ہیں پڑی اڑتی خراب لٹ گئی دست جنوں کی کارواں کو عشق ہے لوٹتے ہیں مست مے خانے کے در پر جا بجا جام و صہبا ساقی و پیر مغاں کو عشق ہے کل ہی نقش ذائقہ سن کر بھی ہم عامل رہے اے عزیزاں اس حیات رائیگاں کو عشق ہے خلقت کونین میں کیا جن و کیا انساں نظیرؔ وحشی و طائر زباں و بے زباں کو عشق ہے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR