Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

آج تو ہمدم عزم ہے یہ کچھ ہم بھی رسمی کام کریں

آج تو ہمدم عزم ہے یہ کچھ ہم بھی رسمی کام کریں کلک اٹھا کر یار کو اپنے نامۂ شوق ارقام کریں خوبی سے القاب لکھیں آداب بھی خوش آئینی سے بعد اس کے ہم تحریر مفصل فرقت کے آلام کریں یا خود آوے آپ ادھر یا جلد بلاوے ہم کو وہاں اس مطلب کے لکھنے کو بھی خوب سا سرانجام کریں حسن زیادہ آن مؤثر ناز کی شوخی ہو وہ چند ایسے کتنے حرف لکھیں اور نائے کو اشمام کریں سن کر وہ ہنس کر یوں بولا یہ تو تمہیں ہے فکر عبث عقل جنہیں ہے وہ تو ہرگز اب نہ خیال خام کریں کام یقیناً ہے وہی اچھا جو کہ ہو اپنے موقع سے بات کہیں یا نامہ لکھیں یارو صبح سے شام کریں اس میں بھلا کیا حاصل ہوگا سوچ تو دیکھو میاں نظیرؔ وہ تو خفا ہو پھینک دے خط اور لوگ تمہیں بد نام کریں
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR