Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

نظر پڑا اک بت پری وش نرالی سج دھج نئی ادا کا

نظر پڑا اک بت پری وش نرالی سج دھج نئی ادا کا جو عمر دیکھو تو دس برس کی پہ قہر و آفت غضب خدا کا جو گھر سے نکلے تو یہ قیامت کہ چلتے چلتے قدم قدم پر کسی کو ٹھوکر کسی کو چھکڑ کسی کو گالی نپٹ لڑاکا گلے لپٹنے میں یوں شتابی کہ مثل بجلی کے اضطرابی کہیں جو چمکا چمک چمک کر کہیں جو لپکا تو پھر جھپاکا یہ چنچلاہٹ یہ چلبلاہٹ خبر نہ سر کی نہ تن کی سدھ بدھ جو چیرا بکھرا بلا سے بکھرا نہ بند باندھا کبھو قبا کا لڑا دے آنکھیں وہ بے حجابی کہ پھر پلک سے پلک نہ مارے نظر جو نیچی کرے تو گویا کھلا سراپا چمن حیا کا یہ راہ چلنے میں چنچلاہٹ کہ دل کہیں ہے نظر کہیں ہے کہاں کا اونچا کہاں کا نیچا خیال کس کو قدم کی جا کا یہ رم یہ نفرت یہ دور کھنچنا یہ ننگ عاشق کے دیکھنے سے جو پتا کھٹکے ہوا سے لگ کر تو سمجھے کھٹکا نگہ کے پا کا جتاوے الفت چڑھاوے ابرو ادھر لگاوٹ ادھر تغافل کرے تبسم جھڑک دے ہر دم روش ہٹیلی چلن دغا کا نہ وہ سنبھالے کسی کے سنبھلے نہ وہ منائے منے کسی سے جو قتل عاشق پہ آ کے مچلے تو غیر کا پھر نہ آشنا کا جو شکل دیکھو تو بھولی بھولی جو باتیں سنئے تو میٹھی میٹھی دل ایسا پتھر کہ سر اڑا دے جو نام لیجے کبھی وفا کا نظیرؔ ہٹ جا پرے سرک جا بدل لے صورت چھپا لے منہ کو جو دیکھ لیوے گا وہ ستم گر تو یار ہوگا ابھی جھڑاکا
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR