Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

جہاں ہے قد اس کا جلوہ فرما تو سرو واں کس حساب میں ہے

جہاں ہے قد اس کا جلوہ فرما تو سرو واں کس حساب میں ہے وہ قامت ایسا ہے کچھ قیامت قیامت اس کی رکاب میں ہے یہ سب غلط ہے جو یوں ہیں کہتے کہ اس کا مکھڑا نقاب میں ہے نقاب کیا ہے وہ شرمگیں تو نقاب سے بھی حجاب میں ہے وہ گورا پنڈا اور اس میں سرخی مگر خدا نے لے سر سے تا پا کیا ہے میدا تو موتیوں کا اور اس کو گوندھا شہاب میں ہے جھپک جو مکھڑے کی دیکھی اس کے تو ہم نے اپنے یہ دل میں جانا انہی کے پرتو سے مہ ہے روشن اسی کا نور آفتاب میں ہے رہے گا محبوب جس مکاں میں تو واں ہی دیکھیں گے اس کو جا کر غرض وہ جس کا کہ نام دل ہے یہ دھن اس عالی جناب میں ہے جو غصہ ہو کر وہ دیوے گالی تو اس ادا سے کہ ہم تو کیا ہیں فرشتے غش ہو کے لوٹ جاویں یہ لطف اس کے عتاب میں ہے بندھا ہے جب سے خیال اس کا عجب طرح کی لگن لگی ہے کبھی وہ دل میں کبھی وہ جی میں کبھی وہ چشم پر آب میں ہے وہی ادھر ہے وہی ادھر ہے وہی زباں پر وہی نظر میں جو جاگتا ہوں تو دھیان میں ہے جو سو گیا ہوں تو خواب میں ہے نظیرؔ سیکھے سے علم رسمی بشر کی ہوتی ہیں چار آنکھیں پڑھے سے جس کے ہوں لاکھ آنکھیں وہ علم دل کی کتاب میں ہے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR