Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

نہ لذتیں ہیں وہ ہنسنے میں اور نہ رونے میں

نہ لذتیں ہیں وہ ہنسنے میں اور نہ رونے میں جو کچھ مزا ہے ترے ساتھ مل کے سونے میں پلنگ پہ سیج بچھاتا ہوں مدتوں سے جان کبھی تو آن کے سو جا مرے بچھونے میں مسک گئی ہے وہ انگیا جو تنگ بندھنے سے تو کیا بہار ہے کافر کے چاک ہونے میں کہا میں اس سے کہ اک بات مجھ کو کہنی ہے کہوں میں جب کہ چلو میرے ساتھ کونے میں یہ بات سنتے ہی جی میں سمجھ گئی کافر کہ تیرا دل ہے کچھ اب اور بات ہونے میں یہ سن کے بولی کہ ہے ہے یہ کیا کہا تو نے پڑا ہے کیوں مجھے دنیا سے اب تو کھونے میں تو بوڑھا مردوا اور بارہواں برس مجھ کو میں کس طرح سے چلوں تیرے ساتھ کونے میں نظیرؔ ایک وہ عیار سرتی ہے کافر کبھی نہ آوے گی وہ تیرے جادو ٹونے میں
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR