Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

کیا کہیں دنیا میں ہم انسان یا حیوان تھے

کیا کہیں دنیا میں ہم انسان یا حیوان تھے خاک تھے کیا تھے غرض اک آن کے مہمان تھے کر رہے تھے اپنا قبضہ غیر کی املاک پر غور سے دیکھا تو ہم بھی سخت بے ایمان تھے اور کی چیزیں دبا رکھنا بڑی سمجھی تھی عقل چھین لیں جب اس نے جب جانا کہ ہم نادان تھے ایک دن اک استخواں اوپر پڑا میرا جو پاؤں کیا کہوں اس دم مجھے غفلت میں کیا کیا دھیان تھے پاؤں پڑتے ہی غرض اس استخواں نے آہ کی اور کہا غافل کبھی تو ہم بھی صاحب جان تھے دست و پا زانو سر و گردن شکم پشت و کمر دیکھنے کو آنکھیں اور سننے کی خاطر کان تھے ابرو و بینی جبیں نقش و نگار و خال و خط لعل و مروارید سے بہتر لب و دندان تھے رات کو سونے کو کیا کیا نرم و نازک تھے پلنگ بیٹھنے کو دن کے کیا کیا کوٹھے اور دالان تھے کھل رہا تھا روبرو جنت کے گلشن کا چمن نازنین محبوب گویا حور اور غلمان تھے لگ رہا تھا دل کئی چنچل پری زادوں کے ساتھ کچھ کسی سے عہد تھے اور کچھ کہیں پیمان تھے گل بدن اور گلعذاروں کے کنارو بوس سے کچھ نکالی تھی ہوس کچھ اور بھی ارمان تھے مچ رہے تھے چہچہے اور اڑ رہے تھے قہقہے ساقی و ساغر صراحی پھول عطر و پان تھے ایک ہی چکر دیا ایسا اجل نے آن کر جو نہ ہم تھے اور نہ وہ سب عیش کے سامان تھے ایسی بے دردی سے ہم پر پاؤں مت رکھ اے نظیرؔ او میاں تیری طرح ہم بھی کبھی انسان تھے
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR