Skip to content
نظیر اکبر آبادی نظیر اکبر آبادی

انکار ہم سے غیر سے اقرار بس جی بس

انکار ہم سے غیر سے اقرار بس جی بس دیکھے تمہارے ہم نے یہ اطوار بس جی بس اتنا ہوں جائے رحم جو کرتا ہے وہ جفا تو اس سے رو کے کہتے ہیں اغیار بس جی بس ساقی ہمیں پلائیے یوں جام پے بہ پے جو ہم نشین کہہ اٹھیں یک بار بس جی بس ہوں ناامید وصل سے یوں جیسے وقت نزع رو کر کہے طبیب سے بیمار بس جی بس غش ہوں میں وقت بوسہ جو کہتا ہے ہنس کے وہ منہ کو ہٹا ہٹا کے بہ تکرار بس جی بس اس کا جو بس جی بس مجھے یاد آوے ہے تو آہ پہروں تلک میں کہتا ہوں ہر بار بس جی بس کل وہ جو بولا ٹک تو کہا ہم نے منہ پھرا خیر اب نہ ہم سے بولئے زنہار بس جی بس ہم دل لگا کے تم سے ہوے یاں تلک بہ تنگ جو اپنے جی سے کہتے ہیں لاچار بس جی بس سن کر کہا کہ کیا مرے لگتی ہے دل میں آگ شکوہ سے جب کرے ہے تو اظہار بس جی بس ایسے طمانچے ماروں گا منہ میں ترے نظیرؔ گر تو نے مجھ سے پھر کہا ایک بار بس جی بس
نظیر اکبر آبادی

نظیر اکبر آبادی

View profile

نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔(1735-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے (ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے) دلی میں پیدا ہو‎ئے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج گنج میں مقیم ہوئے۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی دربار سے وابستہ نہیں ہوئے، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوئے اور 1830ء میں انتقال کرگئے۔ آپکا مزار دہلی میں ہے۔ اردو کی نئ کتاب ہائ اسکول(اترپردیش)نصاب میں شامل کتاب میں نظیر صاحب کی تاریخ پیدائش کے بارے ميں اختلاف کے ساتھ 1732/1735 لکھا گیا ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR